|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2020

نئی دلی: نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عوام  اتوار کے روز  صبح 7 سے لیکر شام 9 بجے تک گھروں سے نہ نکلیں۔

22مارچ کو “جنتاکرفیو” لگانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز تمام شہری گھروں میں رہیں اور اشد ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں، جب کہ بچے اور 60 سال سے زائد العمر افراد چند ہفتوں تک گھروں تک محدود رہیں کیوں کہ ہم نے کورونا وائرس کے خود کو احتیاط کرکے بچانا ہے۔