|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2020

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ملک میں داخلے کے لیے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارش بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ اور سیاحوں کی جانب سے وطن واپسی پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے باعث مشکلات کے پیش نظر سفارش کی گئی تھی کہ انھیں ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔

 ذرائع کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کی سفارش پر نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو سفارش بھجوادی گئی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ملک میں داخلے کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹیسٹ کی پابندی ہٹانےکا حکم آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے صرف تین ائیرپورٹس (کراچی، لاہور، اسلام آباد) سے سفر کی اجازت ہے جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت ہر مسافر کے لیے اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ  مسافروں کی ٹریول ہسٹری کا فارم بھی پرُ کروایا جا رہا ہے۔