ڈھاڈر: رند قبائل کے دو زیلی طائفوں میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ تین افراد جاں بحق تین زخمی علاقے میں سخت کشیدگی لیویز ایف سی فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈھاڈر کے قریب بی ایریا موضع کھیانی میں زمین کے۔
تنازعے میں رند قبائل کے دو زیلی طائفوں کلوئی اور چوٹائی برادری مورچہ زن ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی فائرنگ کی زد میں آکرکلوئی برادری کے تین جاں بحق ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں جمال خان ولد بہرام،جہانگیر خان ولد محمد عظیم اور اللہ گل ولد اعظم خان شامل ہیں جبکہ مصطفی ولد عبدالعزیز کلوئی،امان اللہ ولد قدار خا ن جتوئی،یاسین ولد اللہ بخش زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پرتحصیلدار ڈھاڈر نعمت اللہ ترین لیویز اور ایف سی فورس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی اور نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔