|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2020

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے کہاہے کہ بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کی غفلت لاپروائی کے وجہ سے وارڈ نمبر 1 اور 2 میں نالیوں کا ملبہ تاحال پڑا ہوا ہے،ملبے کے وجہ سے اہلیاں وارڈ کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔

بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے نااہلی و غفلت کے وجہ سے اہلیان غریب آباد کرب و اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں گلیوں میں پیدل چلنا اور مریضوں و عورتوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ بی اینڈ آر کے غافل اہلکار و آفیسران نے عوام کو سہولت کے بجائے زحمت کا شکار بنادیا ہے۔

نالیاں بناکر انکا اور کھدائی کا ملبہ تاحال گلیوں اور سڑکوں پر پڑا ہوا ہے ٹھیکدار نے نالیاں بناکر ملبہ عوام کو زحمت دینے کے لئے چھوڑ دیا ہے جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بی اینڈ آر آفیسران اور عملہ صرف اور صرف کمیشن کے وصولی تک محدود ہوچکے ہیں انہیں عوام اور ترقیاتی اسکیموں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کرپٹ و نااہل آفیسران کو نوشکی کے عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے آگر وارڈ نمبر 1 اور 2 کے ملبہ کو فوری طور پر گلیوں سے نہ ہٹایا گیا تو اہلیان غریب آباد بی اینڈ آر آفس کے سامنے دھرنا دینگے۔