قلات: سابق وفاقی وزیر اوربلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہیکہ کرونا وائرس قدرت کی طرف سے ایک آئینہ ہے جو آج کے ہر انسان کو دیکھایا جارہا ہیں اور ہمارے مسلمان حاکم سیاست دان اور مذہبی رہنما کتنے بے بس ہیں کرونا وئرس ہماری ظاہری اور باظنی کمزروری کو اجا کر کررہا ہے مغربی ممالک نے ہر چیز بند کردی مکمل عوام کے لیئے اقتصادی پیکج دیا۔
اس کے برعکس ہمارے حاکم جو عیش و عشرت کی زندگی گزاررہے ہیں ان کو غریب عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں انہوں نے یکطرفہ طور پر پابندیوں کا علان تو کیا مگر عوام کے لیئے کوئی بھی اقتصادی پیکج کا علان نہیں کیااس وقت خاص کر وہ لوگ جو یونیہ اجرت پر کام کرنے والے کروڑوں لوگ تنگدستی کا شکار ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بندکاروباری مراکز کے بند ہونے سے لوگ سخت پریشان ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برات کے دفتر میں پارٹی کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر برات کے صوبائی صدر پرنس یحی جان بلوچ برات کراچی کے صدر شعیب بلوچ کوئٹہ کے صدر ٹکری یعقوب لاہور کے صدر ارشد بلوچ اسلام آباد کے صدر نصیر رند ملتان کے صدر حسین اختر لسبیلہ کے صدر وڈیرہ غفار تربت کے صدر طارق گچکی ڈھاڈر کے صدر الطاف اور دیگر بھی موجودہ تھے۔
سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہیکہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتیں بلکل گر چکے ہیں جس سے حکومت کو کھربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے مگر اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچا ئے گئے اور جو لوگ دین کی باتیں کرتے ہیں انہوں نے نہ تو کوئی پیغام دیا اور نہی اجتماعی دعا کرائی جس سے کم از کم روحوں کو کچھ تسلی ہو تی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کوئی خاص اموات نہیں ہوئی۔
مگر کئی روز سے خانہ کعبہ اور روزہ رسول ﷺ بند ہیں ایسا لگتا ہیکہ مسلم حکمران باہر کے ملکوں کے حکم پر چلتے ہیں انہوں نے کہا کہ قدرت کیسے کام کرتی ہیں اس ضمن میں روس کے صدر ولاد میر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے روس کے آئین میں باقاعدہ اللہ تعالیٰ کے وجود کو تسلیم کیا اور لکھاکہ ہر چیز اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہو تی ہے اور کچھ روز قبل اپنی قومی ترانہ میں بھی اللہ کا نام شامل ہیں