|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ کرونا وائرس قدرتی ہے جس پر قابو پانے کیلئے اتحاد اتفاق کی ضرورت ہے رش کی جگہ پر جانے سے گریز کریں کسی بھی بڑی آفت نقصان سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن کرنا مجبوری ہے۔

روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے حکومت پیکج لا رہی ہے بیس دنوں کے دوران ملک میں نو لاکھ افراد آئے ہیں ایران سے آنے والے زائرین کا بلوچستان حکومت نے مکمل ڈیٹا لیکر آگے جانے دیا گیا ہے۔

جعفرآباد نصیر آباد کے قرنطینہ سینٹروں میں مقامی آبادی کے متاثرہ افراد کو رکھا جائے گا تفتان کے زائرین کو رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں کرونا آئسولیشن وارڈوں کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی نے بریفنگ دی جام کمال خان نے کہاکہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اٹلی سمیت دیگر ممالک نے سستی کا مظاہرہ کیا آج وہ پریشان ہیں بلوچستان حکومت کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے شعوری مہم کے ساتھ ساتھ آئسولیشن وارڈ بنا رہے ہیں۔

عوام تاجر برادری اپنا تعاون کو جاری رکھیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لاک ڈاؤن میں متاثر ہونے والے مزدور طبقہ کیلئے پیکج لایا جارہا ہے اور کہاکہ پی ڈی ایم اے جلد تمام آئسولیشن وارڈ کوتمام بنیادی ضروریات کی چیزیں فراہم کرے گا۔