|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے آئسولیشن وارڈ کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں پیرامیڈیکل کے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرزپیرامیڈیکل کا عملہ اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں جن کی محنت سے ہی کرونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔

بلوچستان حکومت ڈاکٹروں پیرامیڈیکلکے عملے کے جان کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کوشیش کر رہی ہے ٹسیسٹنگ کٹیں ماسک ودیگر سامان جلد فراہم کردیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹروں پیرامیڈیکل کے عملے نے وزیراعلی بلوچستان کو عملے کی حفاظتی سامان کی فراہمی کی لسٹ بھی پیش کی جس پر وزیراعلی بلوچستان نے کمشنر نصیرآباد عابدسلیم قریشی کو متعلقہ سامان کی جلد فراہمی کے احکامات جاری کردیئے۔