|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2020

تربت: تربت، کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تربت ٹیچنگ ہسپتال سمیت تما م پرائیویت ہیلتھ سینٹر عام OPDکے لیے آج سے حکم ثانی بند رہینگے، ہسپتالوں میں غیر ضروری رش سے کرونا وائرس کے اندیشے جنم لے رہے ہیں تاہم میجر بیماریوں کے تشخیص و علاج کے لیے ڈاکٹر موجود رہیں گے، کسی بھی ممکنہ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام پرائیویٹ ہسپتال آئیسولیشن میں بدل دیے جائینگے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تربت کا فیصلہ، تربت میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر فضل خالق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں غیر ضروری سرگرمیاں فوری بند کرنے کے حکامات جاری کردے اور رش مارکیٹ سمیت خواتین مارکیٹیں بھی فوری طورپر بند کرنے کے احکامات جاری کر دے جائیں، انہوں نے کہا کہ ضلع میں بھی تک ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے مگر خطرہ موجود ہے اور خطرے کو مزید کم کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ کی سرحدیں اس ملک سے جا ملتی ہیں جہاں پہلے سے کرونا وائرس تہلکہ مچا چکا ہے اس لیے یہاں پر زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھانے ہونگے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا عام عوام کو بھی یی مشورہ ہے۔

کہ وہ اگر چاہتے ہے کہ کرونا وائرس سے وہ محفوظ رہیں تو اسکا ایک ہی حل ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ جائیں، انہوں نے کہا کہ کرونا ایک مہلک بیماری ضرور ہے مگر احتیاط سے ہم اسکا راستہ روک سکتے ہیں، نہوں نے کہا کہ ابھی ضلع کیچ میں اللہ نے ہمیں مہلت دی ہے کہ ہم احتیاط برتیں اور ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اگر ہم تعاون نہیں کرتے ہیں تو کل ہمارے علاقے میں حالات انتہائی گھبیر اور بے قابو ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں میں جتنی رش کم ہوگی اتنے ہی کرونا وائرس کے خطرات کم ہونگے اور اسی لیے عوام چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے لیے علاقے کے قریبی چھوٹے بی ایچ یوز کا رخ کریں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے ضلع میں اجتماعات کم سے کم ہونگے اتنا ہی فائدہ ہے، پرائیویٹ ہسپتالوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر سجاد بلوچ نے کہا کہ ہم نے ضلع میں کرونا وائرس کی روکتھام کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرتے رہے ہیں۔

اور تعاون جاری رکھیں گے اور اس مقصد کے لیے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں نے دو دو کمرے بطور آئیسولیشن وارڈ وقف کیے ہیں اور خدانخواستہ علاقے میں وبا کی صورت میں تمام پرائیوٹ ہسپتال وقف کیے جائیں گے ڈاکٹروں نے مطالبہ دھراتے ہوئے کہا کہ ضلع میں فوری اور ہنگامی بنیادی پر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے KITکی فراہمی ممکن بنائی جائے اور مکران سطح پر لیبارٹری کے قیام کا کام تیز کیا جائے، اس موقع پر ڈویژنل ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اختر بلیدئی، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر رحیم بلیدئی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر امداد بلوچ، پی ایم اے کیچ کے دیگر۔

ڈاکٹرز ممبران ڈاکٹر امتیاز بلوچ، ڈاکٹر میران دشتی، سینئر گائینا کالوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ بلوچ، ڈاکٹرافصل بلوچ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر یونس بلوچ، سابق ایم ایس ڈاکٹر جاوید کریم، منیر بلوچ اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا نمائیندہ خدا بخش بلوچ بھی موجود تھے۔