|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2020

بارکھان : صوبائی وزیر خوراک وبہبودآبادی سردار عبدالرحمن کھیتران کی سربراہی میں ضلعی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بارکھان گل محمد خلجی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اآفیسر نیاز بگٹی،ای ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سعید احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حفیظ اللہ،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل پرویز مری۔

ڈی ایس پی پولیس عثمان غنی و دیگر ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گل محمدخلجی نے صوبائی وزیرخوراک وبہبودآبادی سردار عبدالرحمن کھیتران کو کوونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی،صوبائی وزیرسردارعبدالرحمن کھیتران نے چند تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ کھانے اور چائے کی تمام ہوٹلز رکنی بارکھان اور ناہڑکوٹ میں کل سے بند کیا جائے گا۔

پرچون،سبزی ا ور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام غیر ضروری دکانیں بھی بند رہے گی،مویشی منڈیاں بھی رکنی اور بارکھان میں بند کیا جائے گا،لوکل ٹرانسپورٹ کو سفر کی کم سے کم اجازت دی جائے گی،بارکھان اور رکنی میں رات کو کم سے کم تین میڈیکل سٹورز لازمی کھولے جائیں،رکنی بارکھان بازار کی دکانیں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں۔

ضلعی آفیسران اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ بارکھان کیلئے گندم پنجاب سے منگوائی جا رہی ہے جو بارکھان کے گودام میں رکھی جائے گی،جس کی تقسیم ضلعی آفیسر ان،فوڈ اور انتظا میہ واضح کریں۔

صوبائی وزیر نے فی الوقت ایک لاکھ روپے (100000) کا اعلان کیا جس سے ماسکس وغیرہ خریدیں جائیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیاز بگٹی نے کہا کہ بارکھان بوائز کالج اور رکنی سکول میں قرنطینہ مراکز قائم کر دئے گئے ہیں کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے لوکل افراد کے لئے ہی استعمال کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیویز اہلکار اور انچارج لیویز تھانہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد پر نظر رکھیں اور انکی اطلاع بروقت ہمیں دیں۔

اجلاس کہ آخر میں صوبائی وزیر سردارد عبدالرحمن کھیتران نے شرکاء سے کہا کہ کورونا ایک عالمی وبا ہے جس نے دنیا کہ کئی ترقیاتی ممالک کو پریشان کر رکھا ہے زندگی مفلوج اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کہ رہ گئے ہیں اس کا واحد حل احتیاط ہے اپنے گھروں میں رہ کرخودبھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔