|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2020

لسبیلہ/اوتھل: وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے وژن کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کہ تحت بلوچستان حکومت کی پوری کابینہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیکر رپورٹ وزیراعلی بلوچستان کو پیش کر رہی ہے۔

بلوچستان کے غریب طبقے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں زیادہ سختی نہیں کر رہے ہیں صوبے کے تمام اضلاع میں قرنطینہ اور آئسولیشن قائم کیے گئے ہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جام غلام قادر گورنمنٹ حب اور اوتھل کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں انہوں نے نے ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایم ایس جام غلام قادر گورنمنٹ ہاسپٹل حب نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی اموردھنیش کمار پلیانی کے سامنے مسائل کے انبار لگا دئیے جس پر انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کو ہاسپیٹل کے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا بعد ازاں انہوں نے حب کے صحافیوں سے گفتگو کرتیہوئیکہاکہ وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان خان عالیانی نے تمام صوبائی وزراء کو کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ تمام اضلاع کے دورہ کریں اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیں اور ان اضلاع میں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں میر غلام قادر ہوسپٹل حب میں قائم کیے گئے آئسولیشن وارڈ سے میں مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں میں رہتے ہوئے عوام کی ہرممکن مدد کررہی ہے کورونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ وائرس کو بہتر حفاظتی تدابیر کے تحت شکست دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے یے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ الرٹ ہے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کو اس وبائی وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کے میڈیا کے دوست اپنے قلم کے ذریعے عوام میں شعور آگاہی پیدا کریں۔