لورالائی: لورالائی لاک ڈاون کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس اورایگل فورس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ڈیڈھ درجن کے قریب کابلی گاڑیاں تحویل میں لے لیں اور موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر جرمانے بھی کئے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئیے یہ انتہائی سخت قدم اٹھایا گیا ہے عوام بھی فورسز سے تعاون کریں اور بلا ضرورت بازار میں گھومنے سے پرہیز کریں۔