|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2020

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے فہرست میں امریکا چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگیا۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی ہے البتہ ہلاکتیں چین سے بہت زیادہ کم ہے لیکن صحتیابی کا تناسب چین میں زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 749 تک پہنچ گئی ہے جبکہ چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 81340 ہے۔

 

امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہزار 304 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 292 ہے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد کی بات کی جائے تو چین کو اس میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے اور چین میں اب تک 74 ہزار 588 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور صرف 3 ہزار 460 افراد زیر علاج ہیں جبکہ امریکا میں معاملہ اس کے برعکس ہے جہاں صرف ایک ہزار 868 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 82 ہزار 577 افراد زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک کی فہرست میں اٹلی تیسرے نمبر پر ہے جہاں 80 ہزار 589 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 8 ہزار 215 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے اٹلی سب سے آگے ہے اور یہاں کورونا سے شرح اموات دیگر ملکوں سے بہت زیادہ ہے جس کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ عالمگیر وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔