نوکنڈی: ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان کی ہدایت پر تحصیلدار نوکنڈی عرفان خان خلجی کی کاروائی،نوکنڈی کے مقام پر افغانستان سے غیرقانونی طور پر داخل والے ازبک باشندے گرفتار۔
یاد رہے اسوقت پورے ملک میں کرونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن اور ایمرجنسی ہے۔ملک کے تمام بارڈر سیل ہوچکے ہیں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ تحصیلدار نوکنڈی کے مطابق یہ ازبک بشندے افغانستان سے ایران جارہے تھے۔
جنکو بروقت گرفتار کرلیا گیا انہوں نے کہا اسمگلنگ اور مسافروں کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے جو شخص مسافر اور افغانستان کیلئے آٹا لے جائیگا انکے خلاف بروقت کاروائی ہوگی۔