کوئٹہ: بلوچستان کے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرری،نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاتبادلہ ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی تعینات ان کے پیشروایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی ڈی سی شبیراحمد کوڈی سی پنجگوررتعینات کردیاگیا۔
چیف سیکشن P&D حبیب الرحمن کاتبادلہ ڈی سی ژوب تعینات کردیا گیا، ڈی سی قلعہ سیف اللہ عتیق الرحمن کوچیف سیکشن P&Dتعینات کردیاگیا،ڈپٹی سیکریٹری S&GADمرادخان کاسی کاتبادلہ ڈی سی کچھی بولان تعینات ان کے پیشرو ڈی سی کچھی سلطان احمد بگٹی کوسیکریٹری ایکسائزاینڈٹیکسیشن تعینات کردیا۔
ڈی سی پنجگورشفقت انورشاہوانی کوڈپٹی سیکریٹری انرجی اینڈپاورتعینات کردیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعزت نذیربلوچ کوڈی سی قلعہ سیف اللہ تعینات کردیا،سیکریٹری ایکسائزاینڈٹیکسیشن بورڈآف ریونیومحمدرمضان ڈی سی شیرانی تعینات کردیا،ڈی سی ژوب طحہ سلیم ایڈیشنل سیکریٹری ریگولیشنز،ایس اینڈجی اے ڈی تعینات کردیا۔
ڈپٹی سیکریٹری انرجی اینڈپاورکیپٹن (ر)فیاض علی کاتبادلہ ڈی سی لورالائی تعینات کردیا،ڈپٹی سیکریٹری (سروس۔II)ایس اینڈجی اے ڈی کاتبادلہ ڈی سی موسی خیل تعینات کردیاگیا،جبکہ ڈی سی موسی خیل منیرکاکڑاورڈی سی لورالائی اسدخان کو ایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔