|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2020

پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبہ میں 231 تعلیمی اداروں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کردیا۔

خیبرپختونخوا میں 231 اسکولز قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیے گئے ہیں جن میں 133 لڑکوں اور 98 لڑکیوں کے اسکول ہیں۔سب سے زیادہ چارسدہ میں 28 لڑکوں کے اسکولوں کو قرنطینہ سینٹر قرار دیا گیا ہے جبکہ صوابی میں 25 گرلز اسکول قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دیر لوئر میں 31 لڑکوں کے اسکول قرنطینہ کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، مہمند میں 15 گرلز اسکول قرنطینہ کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ صوبے کے 35 اضلاع میں مختلف اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔