ڈیرہ مراد جمالی: چین سے سامان پہنچ گیا لیکن بلوچستان حکومت پی ڈی ایم اے کا سامان پہنچ نہ سکاوزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر کرونا وائرس کے سامان کی راہ دیکھتے رہے سات روز گزرنے کے باوجوداب تک ایک ٹکہ کا سامان پہنچ نہ سکا ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف کا عملہ پریشان ڈاکٹروں نے خوف سے قرنطینہ سینٹروں سے ڈیوٹیاں نکلوانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے پاکستان کرونا وائرس کا سامان پہنچ گیا لیکن بلوچستان حکومت پی ڈی ایم اے کا سامان ڈیرہ مراد جمالی کی آئسولیشن وارڈ اور ڈیرہ اللہ یار کے قرنطینہ سینٹر کیلئے سامان پہنچ نہ سکا سینٹروں کی تزائن وآرائش پر کروڑوں روپے اڑا دیئے گئے کرونا وائرس کے خوف سے ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف کا عملہ شدید پریشان ہے قرنطینہ سینٹروں سے ڈیوٹیاں نکلوانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔