بھاگ: میونسپل کمیٹی بھاگ کے وسائل عوام کی امانت ہیں کم وسائل میں رہتے ہوئے بھی موجودہ حالات میں عوام کی خدمت اور انھیں ریلیف دینے کیلئے اپنے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں عوام کی خدمت کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہیں میونسپل کمیٹی بھاگ پر تنقید کرنے والے محض اپنی سستی شہرت کو متعارف کروانا چاہتے ہیں کیونکہ میونسپل کمیٹی بھاگ نے ہر آڑے اور مشکل وقت میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا رہتاہے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھاگ کریم بخش بھٹی نے میڈیا کے نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بھاگ شہر میں میونسپل کمیٹی بھاگ کے زیر اہتمام سپرے مہم گذشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسپرے مہم کا مقصد کورونا وائرس کی روک تھا کرنا ہے اور شہر میں آلودگی،زہریلے مچھر سمیت کورونا وائرس کے جو جراثیم میں اسپرے کی وجہ سے ان کی روک تھام ممکن ہوسکے گا اور شہر میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں بھی اسپرے سے مدد ملے گا انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی بھاگ کم وسائل کے باوجود بھی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں اور کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے ہمارے پاس جتنے بھی وسائل ہیں۔
ان کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کرینگے جبکہ کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی عوام کو سپرے کیساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی بھاگ کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہیں جائز تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں۔
شہر میں جہاں کہیں بھی میونسپل کمیٹی کے متعلق کوئی بھی کمزوری ہو تو عوام ہمارے ساتھ براہ راست رابطہ کریں اور ان کے شکایات کا فوری ازالہ کرینگے۔
اس کیے علاوہ ناجائز پروپیگنڈہ کرنے والے ہرگز عوام کے خیرخواہ نہیں کیونکہ جولوگ ناجائز پروپیگنڈہ کرتے ہیں وہ کبھی بھی مثبت کاموں کی تعریف کبھی بھی نہیں کرتے جوکہ میونسپل کمیٹی ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں میونسپل کمیٹی کو کسی کے تعریف کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارا کام گراؤنڈ پر ظاہر ہے بھاگ کے عوام ہماری کارکردگی کی خود گواہ اور ضامن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے حوالے سے بھی پورے بھاگ شہر میں میونسپل کمیٹی کے محنتی اور لائق عملہ روزانہ کی بنیاد پر گلی،کوچوں میں بارش کے کھڑے پانی کو نکال کر صاف کردیئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھاگ شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے بھی میونسپل کمیٹی کے اسٹاف اور عملہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بھاگ شہر کے گلی،کوچوں میں صفائی،ستھرائی کاکام جارہی ہے،کچروں کے ڈھیر،گندے پانی کی نکاسی بھی جاری ہے عوام کو ہرحال اور صورت میں صاف ستھرا ماحول کی فراہمی ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہیں۔
اگر کہیں پر بھی صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوام کو کوئی بھی شکایت ہوتو وہ براہ راست ہمارے ساتھ رابطہ کریں ان کے شکایت کے ازالہ کیلئے میونسپل کمیٹی فوری حرکت میں آجائیگی۔