|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان وینٹی لیٹرز کی کمی کیسے پوری ہو؟ آزادی نیوز نے بتادیا وزیر اعلی کا نوٹس معاملہ حل کر دیا۔ چند روز قبل آذادی نیوز نے بلوچستان میں وینٹیلیٹرز کی کمی کا معاملا اجاگر کیا جس میں بلوچستان کے سینئر ڈاکٹر نے مسئلہ کا متبادل حل بتایا تھا جس کے آج بعد وزیر اعلی بلوچستان نے احکامات جاری کرتت ہوئے ہنگامی بنیادوں پر بولان میڈیکل کالج کو 49 وینٹیلیٹرز فراہم کر دئیے گئے ہیں جن میں سے 40 ڈسپوزیبل وینٹیبلیٹرز شامل ہیں

کوئٹہ۔ ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر محمد سلیم ابڑونے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے احکامات پر بی ایم سی ہسپتال میں 49 وینٹی لیڑ کا ہنگامی انتظام کردیا گیا۔انہوں نے صوبے کی سب سے بڑی اسپتال بغیر وینٹی لیڑز کے چلتی رہی وزیر اعلی بلوچستان کے نوٹس لینے سے قبل ایک بھی فعال وینٹی لیڑ دستاب نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ حیرت ہے صوبے کی سب سے بڑے اسپتال بغیر وینٹی لیڑ کے کیسے چلائی جاتی رہی۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔ سربراہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر   بی ایم سی کو 49 فعال وینٹی لیڑ فراہم کردئیے گئے

ڈاکٹر محمد سلیم ابڑوکا کہاتھاکہ فراہم کردہ وینٹی لیٹرز میں 7 آئی یو سی، 2 پورٹ ایبل اور 40 ڈسپوزیبل وینٹی لیڑ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ 49 وینٹی لیڑز کے ساتھ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال صوبے میں سب سے زیادہ وینٹی لیڑز رکھنے والا اسپتال ہے۔

ابڑو کا کہنا تھاکہ عوام پریشان نہ ہوں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بی ایم سی سمیت  صوبے بھر میں ہونے والے ہنگامی  طبی اقدامات کا بذات خود جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کے غیر معمولی حالات میں وزیر اعلی جام کمال خان کی جانب سے بلوچستان  میں اٹھائے گئے ایمر جنسی اقدامات کسی بھی دیگر صوبے کی نسبت فوری نتائج کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں دشمن کو شکست دیں گے دستیاب وسائل اور محدود وقت میں غیر معمولی اقدامات وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی بہتر حکمت عملی کا مظہر ہیں۔