|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2020

خضدار: ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری اور سردار اسلم بزنجو کے فرزند سردار زادہ میر شاہ میر بزنجو کی جانب سے دکانداروں کے ساتھ دلجوئی کا اظہار، ایک ماہ کا کرائیہ معاف کردیا۔

جے یوآئی کے مرکزی کونسل کے رکن و ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے اپنی پراپرٹی میں آنے والی دکانوں کے ایک مہینے کا کرائیہ دکانداروں پر معاف کردیا۔آج یہاں انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ محمدزئی نے ایم پی اے میر یونس عزیز زہری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور دکانداروں کی مشکلات سے انہیں آگاہ کیا۔ باہمی مشاورت کے بعد میریونس عزیز زہری نے اپنی ملکیت میں آنے والی دکانوں کے ایک مہینے کا کرائیہ دکانداروں پر معاف کردیا۔

انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے میریونس عزیز زہری کی جانب سے ہماری اپیل کوکھلے دل سے قبول کرنے پر ہم ان کے ممنون و مشکور ہیں۔ اب اگلے مرحلے میں دیگر اونرز سے ہماری ملاقات ہوگی اور انہیں دکانداروں کے ساتھ اسی طرح رعایت کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو کے فرزند سردار زادہ میر شاہ میر بزنجو نے تحصیل نال میں واقع اپنی دکانوں کے کرایہ داروں پر دو مہینے کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کیا عوامی حلقوں کی جانب سے میر یونس عزیز زہری اور سردار زادہ میر شاہ میر بزنجو کے اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا ہے