|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2020

دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا سبب بننے والے نوول کورونا وائرس سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی جبکہ آج ایک روز میں سے زیادہ 7 اموات کے بعد اب تک 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پیر کی صبح مزید 2 اموات کی تصدیق کی، بعد ازاں ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید ایک مریض کے جاں بحق ہونے کا بتایا جس کے بعد پنجاب میں اموات کی سرکاری سطح پر تعداد 9 بتائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 6، سندھ میں 6، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک فرد اس مہلک وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

اگر مجموعی طور پر ملک میں کیسز کو دیکھیں تو پنجاب سب سے آگے ہے اور وہاں 638 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس کے بعد سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 566 ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 221، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد 51 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

تاہم جہاں اس وائرس سے اتنے افراد متاثر ہوئے وہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 57 مریض ایسے تھے جو صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اگر پیر (30 مارچ) کے اب تک کے اعداد و شمار تو ملک میں متاثرین کی تعداد 1775 تک پہنچ چکی ہے۔

سندھ

سندھ میں آج بھی مزید 3 اموات سامنے آگئی، جس کے بعد صوبے میں اب تک انتقال کرنے والوں کی افراد 6 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ بتایا گیا کہ آج صبح کراچی میں کورونا وائرس سے 2 افراد کی موت ہوگئی۔