|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2020

نوکنڈی: کورونا وائرس کی وباء اس وقت دو سو سے زائد ممالک میں پہنچ چکی ہے اور ان ممالک سمیت پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا سامنا ہے کورونا وائرس سے متاثر پہلا ملک چین ہے جہاں اس وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع چاغی کے علاقہ سیندک کے مقام پر گولڈ اینڈ کاپر کمپنی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پراجیکٹ کے داخلی و خارجی راستوں پہ کڑی نگرانی کرکے اس پاس کے کلیوں کے مکینوں سے اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرنے کی استدعا کی۔

اور سیندک پراجیکٹ سے کسی کو چین آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی گئی جہاں گزشتہ روز ایم ڈی ایس ایم ایل حاجی محمد رازق سنجرانی کی کاوشوں سے ایم سی سی (پرائیویٹ) لمیٹڈ ریسورسز ڈویلپمنٹ کمپنی (ایم آر ڈی ایل) اور سائنڈک میٹلز لمیٹڈ (ایس ایم ایل) نے مشترکہ طو سیندک پروجیکٹ کے آس پاس کے چھ گاؤں کے 300 خاندانوں کو ہر ایک مقامی خاندان کو 20 کلو آٹا، 3 لیٹر کھانا پکانے کا تیل، 10 کلو چاول اور 2 کلو چینی تقسیم کی تقریب سے ایس ایم ایل کے ایم ڈی حاجی محمد رازق سنجرانی اور ایم آر ڈی ایل کے صدر جانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو صرف احتیاطی تدابیر سے شکست دیا جاسکتا ہے لوگ اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے گھروں میں رہے۔

ماسک پہنے اور ہاتھوں جو خوب دھولیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبائی مرض کے برھتے ہوئے گہرے اثرات کو کم کرنے اور اس کا راستہ روکنے کیلیے صوبائی حکومت نے تمام شہروں میں لاک ڈاون لگا دیا ہے اس صورتحال کے تحت کمپنی کے لئے ساہندک میں ہوتے ہوئے لوگوں کیلیے روزمرہ کے ضروریات زندگی اور اشیا خوردنی کی خریدداری اور نقل و حمل کرنا انتہائی مشکل ہے۔

تاہم چین کی ایک سرکاری و کاروباری کمپنی کے طور پر اور ایم آر ڈی ایل مقامی لوگوں کو مشکلات سے نکالنے اور ساہندک پروجیکٹ کو چلانے کے لئے پوری کوشش کرے گی، جو پروجیکٹ سائٹ سے آس پاس کے گاوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ یہ دیہات اپنی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کریں۔