کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی اقدامات پر ہر صورت نفاذ کے قیام کو یقینی بنا یا جائے گا عوام کی تعاون کی اشد ضرورت ہے بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے 24گھنٹے الرٹ پوزیشن میں ہیں اور صورتحال کی ہر لمحے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کی زہر صدارت امن وامان و کرونا وائرس سے متعلق صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز و ڈی آئی جیز کی بزریعہ ویڈیو لنک اعلی سطحی اجلاس سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں ہوا اجلاس میں آئی جی پولیسں محسن حسن بٹ،کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان،پولیس و ایف سی بلوچستان،اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کی شرکت ویڈیو کانفرنس میں کرونا وائرس اور امن وامان سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جائے رہا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری حافظ عبدالباسط آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ واہرس کے پیش نظر، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی فورسز سمیٹ تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر فعال ہے اور پورے صوبے میں امان وامان کی صورتحال مکمل طور پے کنٹرول میں ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے 24 گھنٹے الرٹ پوزیشن پر ہے اور صورت حال کی ہر لمحے مانیٹرنگ کی جارہی ہے دفعہ 144سمیت تمام حکومتی احکامات کا نفاذ یقینی بنانے کیلئے فورسز متحرک ہے کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتء اقدامات پر ہر صورت نفاز کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا اور اس میں عوام کا تعاون اشد ضروری ہے۔تاکہ اس موزی کرونا وائرس کو پھیلاو سے روکا جا سکے۔