|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2020

کوئٹہ : گوادر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی گئی،آج جمعرات سے ماہی گیری سمندر میں مچھلی کے شکار پر جاسکیں گےَ۔

ضلعی انتظامیہ گوادرکے اعلامیہ کے مطابق ماہی گیرپانچ ناٹیکل میل کیاندر رہتے ہوئے مچھلی کاشکار کرسکتے ہیں،جس کے لئے وہ صرف چھوٹی کشتوں کو اجازت ہوگی، ماہی گیری کے اوقات صبح چھ سے شام چھ بجے تک ہوں گے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے۔

کہ وہ شکار سے واپسی پر ماہی گیر فش لینڈنگ جیٹی پر بھیڑ نہ لگائیں،ماہی گیر آپس میں ملنے میں احتیاط کریں،ماہی گیر کی کشتیوں میں ناخدا سمیت چار افراد کی اجازت ہوگی،ضلعی انتظامیہ گوادر نے ماہی گیری کی اجازت معاشی بحران سے بچنے کیلئے دی گئی ہے۔