|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی : صدرپولیس ڈیرہ مراد جمالی نے چوری کی واردات ناکام بناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی سید حیدر شاہ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اورسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی کی سربراہی میں علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی شاہرہ پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی کی نگرانی میں سب انسپکٹر داد محمد بھنگر، ایس ائی مراد بھنگر، اے ایس آئی رسول بخش بگٹی اور سید نادر علی شاہ پرمشتمل پولیس ٹیم اپنے معمول کے گشت پرتھے کہ بیر چوکی کے مقام پرملزم محمد اسلم نیو 125کھڑی موٹرسائیکل چوری کررہا تھا کہ ملزم کو چوری کرتے ہوئے رنگے۔

ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا پولیس نے موٹرسائیکل کو اپنی تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور کہا کہ ملزم کا تعلق موٹرسائیکل چوری کرنے والے ایک اہم پیشہ وارگرہو سے ہے تفتیش کے دوران ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔