|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2020

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کروانا وائرس سے ڈاکٹرز؛زمیندار،تاجروں سمیت تمام طبقات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جام حکومت کی حکومت کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مخلوط صوبائی حکومت اس معاملے کے تدارک میں سنجیدہ نہیں ہے۔

جام کمال اس وقت بھی صرف اور صرف پوائنٹ سکورنگ اور اپوزیشن جماعتوں سے سیاسی مخاصمت میں مصروف ہے حکومت فی الفور میدان میں موجود اداروں، فوج، پولیس۔شویز فورسز، اور رفاہی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے زریعے سے غریب دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فعال موثر اور شفاف نظام وضع کرتے ہوئے انھیں راشن اور دیگر اشیا خوردونوش پہنچانے کے لیے۔

موثر اقدامات اٹھائیں کیونکہ اس وقت لاک ڈان کی وجہ سے محنت مزدوری کرنے والوں کے گھروں میں فاقہ کا سماں ہے، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے قرب و جوار میں ہمسایوں اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہر ممکن معاونت کریں جبکہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں اور اپنا قیمتی وقت مطالعے اور اپنے فیملی کے ساتھ گزاریں۔

سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے وزیراعظم کے اقدامات کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس صرف سیاسی شوشہ ہے جس کو تبدیلی سرکار ملنے والے عالمی امداد اور فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر اپنے کارکنان میں تقسیم کرکے غریبوں اور ضرورت مندوں کی حق تلفی کرے گی۔