|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2020

اوستہ محمد : کئی دنوں سے اوستہ محمد شہر میں لا ک ڈا ون کی وجہ سے دیہا ڑی دار طبقہ فا قہ کشی پر مجبور صو بائی حکو مت کی جانب سے تا حال کو ئی ایمر جنسی ر یلیف مہیا نا کر سکا غر یب مزدور طبقہ کی نگا ہیں۔

مسیحا انسان کی طرف منتظر ، تفصیلا ت کے مطابق پو رے ملک کی طر ح اوستہ محمد میں بھی لاک ڈا ون کئی دنوں سے جار ی شہر کے تمام کاروباری مراکز بند لا ک ڈا ون کی وجہ سے مزدور طبقہ زیا دہ متا ثر ہو رہا ہے جن کے گھروں کے چو لہے بھی ٹھنڈ ے پڑ گئے جب کہ دیگر صو بوں میں یو نین کو نسل کی سطح پر حکو متی امداد مہیا کیا جا رہا ہے۔

بد قسمتی سے صو بائی حکو مت بلو چستان نے تا حال اس جا نب کوئی تو جہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے اوستہ محمد، گندا خہ میں غر یب طبقہ معا شی بحران کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں اوستہ محمد شہر میں ہو ٹل مزدور اور دیگر دیہا ڑی داروں کو علاقے کے معتبرین اور مخیر حضرات کی جانب سے تعاو ن تو کیا جا رہا ہے لیکن وہ تعاون اونٹ کے منہ میں زیر ے کے برا بر ہے اوستہ محمد کے عوا می حلقوں نے کہا کہ حکو مت فور ی طور پر احساس پرو گرام کے تحت مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کے عمل کو جلد سے جلد شروع کیا جائے کیونکہ تا حال یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ لاک ڈاون مزید کتنے دن برقر ار رہے گا۔