|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد ڈویژن میں لاک ڈاؤن کوبارہ دن گزر گئے صنعت اور معیشت کا پہیہ جام ہوجانے کی وجہ ہزاروں مزدوربیروز گارہوگئے حکومتی امداد کے منتظر گھروں میں بچے بھوکے سونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے نصیرآبادڈویژن میں لاک ڈاؤن کاسلسلہ جاری ہے لاک ڈاؤن کو 12دن گزرنے کے بعد ایک لاکھ سے زائد دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں فاقے صوبائی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا۔

متاثر ہونے والے مزدور محنت کشوں سفید پوش غریب افراد سمیت مزدور افراد بھی شدید متاثرہوگئے حکومتی دعوے دھرے کہ دھرے رہ گئے کچھ مذدوروں نے شناخت ظاہرنہ کرنے پربتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے اور ہماری کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں، مخیر حضرات جنہوں نے لاکھوں کا راشں ن تقسیم کیا انہوں نے مذوروں کو یاد تک نہیں کیا۔

حکومت نے بھی مذوروں کے لئے راشن یا ان کی مدد کو تیار نہیں،ہے مخیر حضرات نے بھی صرف ووٹرز سپوٹرز کو راشن تقسیم کیا معذور اور غریبوں کو انتظامیہ سمیت کسی نے نہیں پوچھا مذوروں نے ضلع انتظامیہ اور مخیر حضرات سے راشن کی رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد کی جائے، ہمیں راشن کی رسائی اور مالی مدد کر کے ہمارے گھروں سے فاقہ کشی کے عالم کو ختم کیا جائے۔