خضدار : خضدار میں لاک ڈاون بارویں روز میں داخل،تمام مساجد پر ایف سی،پولیس،لیویز کے جوان تعینات،جمعہ نماز میں صرف خطباء و مسجد کمیٹی کے اراکین کی شرکت،لاک ڈوان کے باعث بازار بند جبکہ شامل پانچ بجے کے بعد استثنیٰ رکھنے والی دکانوں پر بھی تالا لگ گیا.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح خضدار،نال،وڈھ،کرخ اور زہری میں بھی لاک ڈاون بارویں روز میں داخل ہو گئی لاک ڈاون کے دوران ماسوائے میڈیکل اسٹورز،بیکریز،دودھ و دہی فروش،نان بائی،اور پھل فروشوں کے باقی تمام چھوٹی بڑی کاروباری مراکز شہر اور قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلیں بند رہی
جبکہ دوسری جانب لاک ڈاون کے باعث تمام مساجد کے مین دروازوں پر پولیس،لیویز اور ایف سی کے جوان تعینات رہے کسی بھی نمازی کو مسجد کے اندر جانے نہیں دے رہے تھے
تھا ہم تمام مساجد میں خطباء و کمیٹی کے متعدد اراکین ہی با جماعت نماز جمعہ ادا کر سکے شام پانچ بجے کے بعد ماسوائے میڈیکل اسٹورز اور نان بائی کے دکانوں کے باقی تمام دکانیں بند ہو گئی شہر میں پولیس،لیویز اور ایف سی کے جوان دن بھر گشت کرتے رہے
لاک ڈاون کے باعث روزانہ دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی و مشکلات کا شکار نظر آئے جبکہ بعض مقامات پر سفید پوش حضرات بھی بے روزگاری کی وجہ سے سرگردان نظر آئے کہ بچوں کے لئے خوراک کا بندوبست کہاں سے اور کیسے کیا جائے