نوکنڈی: قبائلی و الفتح پینل کے سرکردہ رہنما ملک حاجی احمد خان مشوانی نے ایک بیان میں کہا کہ نوکنڈی کی یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء خوردنوش و دیگر گھریلوسودا سلف کی عدم فراہمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے
انہوں نے کہا کہ سبسڈی کے دعوئے عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں ماہ صیام کے آنے سے پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز میں سامان کی ترسیل اور عوام کو سبسڈی دینے کیلئے اقدامات کرکے نوکنڈی کے دونوں اسٹورز میں سامان فراہم کیے جائیں
انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کی یوٹیلیٹی اسٹورز خالی پڑے ہیں،اسٹور میں نہ آٹے کے تھیلے،نہ چینی اور نہ چائے موجود ہیں صرف چڑیا کی دال اور صابن سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا ہے
اور شہری مہنگے داموں بازارسے خریداری پہ مجبور ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ صیام سے قبل نوکنڈی کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں وافر مقدار میں اشیاء خوردنوش اور گھریلو صارفین کے ضروری سودا سلف کی اشیائکی فراہمی کو یقینی بنایا جائیں