ڈیرہ مراد جمالی : کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران منتخب عوامی نمائندوں سمیت نامور سابق سیاستدان منظر سے غائب حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے دیہاڑی دارمزدور ووٹر خوراک کے حصول کیلئے پریشان مہمانوں خانوں کو بڑے بڑے تالے عوام کی مدد کیلئے دروازے بند۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں کرونا وائرس کی وجہ سے ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری چھترسمیت دیگر علاقوں میں 13ویں سے لاک ڈاون کی وجہ سے مزدور طبقہ پریشان ہو چکا ہے ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کا راشن پیکج کم پڑ گیا ہے مصیب کی اس گھڑی میں نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے وزراء منتخب عوامی نمائندوں سمیت نامور سابق سیاستدان جو عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑنے کے نعرے لگاتے پھرتے تھے۔
لیکن تیرہ روز سے حزب اقتدار اور حزب اختلاف منظر سے غائب ہونے سے دیہاڑی دارمزدور ووٹر خوراک کے حصول کیلئے پریشان ہیں جبکہ مہمانوں خانوں کو بڑے بڑے تالے دیکھ کر عوام مایوس ہونے لگی ہے انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن مہم ہوتی ہر مہمان خانے پر دیگیں پک رہی ہوتی اب مصیب کی گھڑی میں منظر سے غائب ہیں۔