|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2020

اوستہ محمد: بلو چستان عوامی پارٹی کے مر کزی چیف آرگنائزرمیر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیئے حفا ظتی تدا بیر کا خا ص خیا ل رکھا جائے میل جول اور ہجوم میں جانے سے پرہیز کیا جائے اس وقت کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کر چکی ہے جس کی روک تھام کے لیئے تر قی یا فتہ ممالک بھی مشکلات سے دو چار ہیں ہم بحثیت مسلمان متحد اور ایک قوم ہو کر اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

اور حکو متی پا لیسیوں کے اوپر عمل در آ مد کریں مین کھیر تھر کینال کی بھل صفائی میری اولین تر جیحا ت میں شامل ہے ضلعی و تحصیل انتظا میہ کو چا ہیے کہ را شن تقسیم کرتے وقت ان حق داروں کا خیا ل کیا جائے جو اس چیز کے جا ئز مستحق ہیں ان خیا لا ت کا اظہار بی اے پی بلوچستان کے مر کزی چیف آ ر گنا ئزر و ایم پی اے میر جان محمد خان جما لی نے کوٹ نور پور جما لی میں ایس ڈی او ایر گیشن کریم بخش جویا نے ملاقات کے دوران بھل صفا ئی کے حوالے سے بر یفنگ دیا۔

انہوں نے کہا کہ خا نپور نہر سے لیکر پیر ل آ باد ما ئنر تک بھل صفا ئی کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے لیئے ہا ئی وی مشینری دن رات مین کھیر تھر کینال پر کام کررہے ہیں میر جان محمد خان جما لی نے کہا کہ کھیرتھر کینال اور ذیلی نہروں میں بھل صفائی کا مقصد کا شتکاروں و زمینداروں تک پا نی کی فرا ہمی کر نا ہے ضلعی انتظا میہ جعفر آ باد و تحصیل انتظا میہ کو سختی سے کہا گیا ہے۔

لاک ڈاون پر عملدر آ مد کے دوران شہریوں پر کوئی لاٹھی چارج دیگر تشدد سے گر یز کریں اور راشن کی تقسیم کے وقت منصفا نہ نظا م بنا کر حق داروں تک راشن دیا جائے جو اس مشکل وقت میں اس چیز کے حق دار ہیں صو بائی حکو مت نے جس طر ح بر وقت کورونا کے حوالے سے اقدا م اٹھا ئے ہیں اب عوا م پر بھی یہ فرض ہے کہ وہ ایک قوم ہو کر اس مصیبت کی گھڑ ی کا مقا بلہ کریں۔