|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2020

تربت: نیشنل پارٹی کی مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے جب تک حکومتی حلقے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں، موجودہ حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے، ملک میں کرونا وائرس سے نہتے ڈاکٹر لڑتے لڑتے قربان ہورہے ہیں اور حکومتی حلقے انہیں بس سلیوٹ کرنے پر اکتفا کر رہے ہیں۔

جو کہ بہت بڑا المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ملک کے اہم تریں طبقات میں شامل ہیں انکی حفاظت ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شکایت ہے کہ سیاسی پارٹیوں نے موجودہ حالات میں خاموشی اختیار کر کھی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے نیشنل پارٹی اپنی بساط کے مطا بق علاقے میں آگاہی اور دیگر سرگرمیوں میں پیش پیش ہے مگر حکومتی حلقے ان حالات میں بھی سیاست چمکانے کی تگ و دو میں ہیں۔

جو کہ انتہائی افسوناک بات ے انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقے اس مصیبت کی گھڑی میں اپوزیشن کو ساتھ ملانے سے گریزاں ہیں جو اس کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں اس وائرس کے حوالے سے خصوصاً بلوچستان کی جو صورتحال ہے اس پر حکومت نے مکمل غیر سنجیدگی کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔

اگر حالات اور زیادہ خراب ہوجائیں تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت کے گردن پر ڈال دیں گے، انہوں نے کہ ضلعی انتظامیہ کیچ علاقے میں جو جو سرگرمیاں کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہیں اور موجود ہ ڈ پٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔