خضدار: تحصیل زہری کے علاقہ سوہندہ کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، تحصیل زہری کے علاقہ سوہندہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کو مغرب کے وقت نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیر محمد اور اور شاہ ولی نامی افراد کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔
لیویز نے مقتولین کی نعشوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا مقتولین میں پیر محمد کا تعلق زہری اور شاہ ولی کا تعلق ضلع قلات سے بتایا جاتا ہے واقعہ کے متعلق لیویز تفتیش کر رہی ہے۔