|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2020

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان کیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز، سیکورٹی فورسز اور میڈیا فرنٹ لائنرز کا کردار ادا کر رہے ہیں،

حکومت بلوچستان آپ تمام شعبوں سے منسلک افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جب سے یہ وائرس شروع ہوا ہے وزیراعلی بلوچستان پہلے دن سے دن رات کام کررہے ہیں اور مشترکہ طور پر اس جنگ کو لڑ رہے ہیں، لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے شکر گزار ہیں جو حکومت کا بازو بن کر اس وباء کے خلاف نبردآزما  ہیں، لیاقت شاہوانی نے کہا کہ طبی اور حفاظتی سامان کی خریداری سے لیکر فراہمی تک روزانہ بنیادوں پر آپ سب کو آگاہ کیا جارہا ہے،  32 ہزار سرجیکل ماسک 25 ہزار گلوز سمیت دیگر سامان ڈاکٹرز کو فراہم کیا گیا ہے،

ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ یہ طبی اور حفاظتی سامان مکمل ہے طبی اور حفاظتی سامان کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی قلت ہے، لیاقت شاہوانی نے کہا کہ  تنقید کرنے والے ان اقدامات کو بھی دیکھا جائے جو ہم اٹھارہے ہیں،

وزیراعظم عمران خان اور تینوں وزراء اعلی ہمارے اقدامات کو سراہاچکے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں، کل ڈاکٹرز نے ہماری اپیل کو ان سنا کر کے بھیڑ کی شکل میں وزیراعلی ہائوس آنے کی کوشش کی، سیکورٹی فورسز نے انہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر روکنے کی کوشش کی، ایک گھنٹے بعد ہی حکومت نے گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کرنے کے احکامات دیئے تھے مگر رہائی کے باوجود ڈاکٹرز بضد ہیں اور تھانوں سے نہیں جارہے اگر پڑھے لکھے ڈاکٹرز قوانین کی پاسداری نہیں کرینگے تو عام لوگ کیسے عملدرآمد کرینگے,

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے تمام تحفظات پہلے ہی دور کئے گئے ہیں ڈاکٹرز سے اپیل کرتے ہیں کہ مسیحا کہلانے والے لوگ اپنے مریضوں کو چھوڑ کر دھرنے نہیں دیتے، ہم نے بارہا ڈاکٹرز سے اپیل کی ہے کہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ڈاکٹرز اس مافیا کا حصہ بن رہے ہیں جو وسائل پر غیر قانونی قبضہ چاہتے ہیں ماضی میں ان اسپتالوں میں ایک درد کی ٹیبلٹ تک نہیں میسر تھی ,ترجمان بلوچستان نے کہا کہ آرمی چیف کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دی جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر 2 سی ون تھرٹی طیارے طبی اور حفاظتی سامان لیکر پہنچی ہے اور چینی کمپنیز نے وافر مقدار میں سامان بلوچستان کو دیا

ہے,لیاقت شاہوانی نے کہا کہ  این ڈی ایم اے نے 400 مکمل باڈی پروٹیکٹر 745پی پی ای کٹس, 7700فیس ماسک, 25ہزار گلوز, این 94 ماسک ایک ہزار فراہم کئے، چینی کمپنی نے بھی لاکھوں کی تعداد میں ماسک,گلوز اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کیا ہے،

اب تک 95 فیصد ملنے والا سامان ڈاکٹرز کو فراہم کیا جاچکا ہے,لیاقت شاہوانی نے کہا کہ سول اسپتال میں ایم ایس ڈی میں کرپٹ عناصر کو فوری طور پر برخاست کیاجاچکا ہے۔