|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور عالمگیر  وبا نے اب تک ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے تاہم اب موت کے خوف سے لوگوں نے خود کشیاں بھی شروع کر دی ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر  برنارڈ گونزالیز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔ 

فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ریمس کلب اور سیکڑوں مرد و خواتین برنارڈ کی موت پر افسردہ ہیں۔ 

فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کے میئر کا کہنا تھا کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے۔ 

میئر نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر برنارڈز نے خودکشی سے  پہلے ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خیال رہے فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 93 ہزار کے قریب متاثر ہو چکے ہیں۔