خاران: ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی کے زیر صدارت کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے اجلاس ہوا۔ جس میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خاران سیدانورشاہ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی طاؤس خان اسٹنٹ کمشنر خاران ملک نثار احمد تحصیلدار خاران اکبر علی مزارزئی محکمہ حیوانات کے ڈاکٹر عبدالنبی اور مختلف سیاسی جماعتوں سے۔
بی اے پی کے منظور بلوچ، بی این پی کے حاجی اصغر ملنگزئی ندیم بلوچ محی الدین بلوچ، مسلم لیگ کے حاجی غلام سرور بلوچ عبدالباسط چنال نیشنل پارٹی کے خالقداد بلوچ فیصل کبدانی میرصغیر بادینی امان اللہ بلوچ بی این پی عوامی کے حاجی محمد عظیم بڑیچ جے یو آئی کے مولنا عظمت اللہ خاران بار کے طاہر شہباز ایڈوکیٹ میر قادر علی ایڈوکیٹ پی پی پی کے حمید ڈومکی محمد حیات سمیت دیگر نے شرکت کیا۔
اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا خاران سب کا ہے اور ہمیں خاران کو عالمی وباء کرونا وائرس سے بچانا ہے اور بچانے کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنے آپ اور اپنے فیملی رشتہ داروں اور ہمسایوں کو بچا سکتے ہیں اور لوگوں کو لاک ڈاون کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر قائل کرانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے طرف سے لاک ڈاون سے متاثر ھونے والے لوگوں کے لیے جو ریلیف ملے گا ہم انھیں ان کے دہلیز تک پہنچا دیں گے سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران متاثرین کی نشاندہی کریں ہمارا ٹیم راشن بلاتفریق ان تک پہنچا دیں گے اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر خاران کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خاران سیدانورشاہ نے اجلاس کے شرکاء میں ماسک تقسیم کیئے