|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2020

صحبت پور: ڈپٹی کمشنرصحبت پورمحمدیونس سنجرانی کوروناوائرس کے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے۔حکومت بلوچستان کے احکامات کے مطابق 16مارچ سے 7اپریل تک کے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاہے کہ سب سے پہلے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف اورمحکمہ صحت کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔عوام کو کوروناوائرس کی آگاہی مہم کے سلسلے میں میڈیکل اسٹاف اورلیدی ہیلتھ ورکرزکے زریعے سیشن منعقدکرائے گئے۔

BHUصحبت پورمیں 3بستروں پرآئیسولیشن وارڈ،اورگورنمنٹ بوائزہائی سکول درگی میں 20مارچ سے 50بستروں پرمشتمل قرنطینہ سینٹرقائم کیاگیاہے۔آئیسولیشن وارڈاورقرنطینہ سینٹرپر ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف و عملے کیلئے N-95،PPE,Kitsاورسرجیکل ماسک بھی فراہم کیئے گئے ہیں۔تمام ہیلتھ سینٹرزکو جراثیم کش اسپرے بھی کروایاگیاہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز،یونین کونسل ریپڈریسپانس ٹیم کے زریعے کمیونٹی کوروناوائرس کی آگاہی کے سیشن جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنرصحبت پورمحمدیونس سنجرانی نے مزیدکہاکہ اس وقت تک 102لوگ شک کی بنیادپررپورٹ ہوئے جن کی اسکورنگ کی گئی۔ان میں سے 2مریضوں کی اسکورنگ میں نمبرتین اورپانچ ہونے کی وجہ سے انہیں ٹیسٹ کیلئے شیخ زیدہسپتال کوئٹہ بجھوایاگیا۔جہاں سے ایک کی رپورٹ نیگیٹو آگئی ہے۔اورایک کی رپورٹ ابھی آنی ہے۔

انہوں نے کہا کے انٹرنیشنل ٹریول کے زریعے ضلع صحبت پورمیں 32لوگ رپورٹ ہوئے انہیں کی اسکورنگ کرکے انہیں انکے گھروں میں قورنطین کردیاگیا۔تبلیغی جماعت کے 22افرادکوانکے مقامی علاقوں میں بھیج دیاگیا۔DCصحبت پورنے مزیدکہاکہ کوروناوائرس کے متعلق روزانہ کی بنیادپریونین کونسل،تحصیل،ضلع،ڈویژن اورصوبائی سطح پررپورٹ ہوتی ہے۔تمام عملے کی چھٹیاں بشمول اتوارمنسوخ کردی گئی ہیں۔