|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2020

خضدار: سیاسی و سماجی رہنماء عبدالمالک ابابکی نے کہاہے کہ خضدار میں شاہوانی آباد محلہ میں لاک ڈاؤن کے دوران عوامی مسائل کافی حدتک بڑھ چکے ہیں، یہاں نہ اسپرے کیا گیا ہے۔

اور نہ ہی غریب وضرورت مند افرا د میں راشن تقسیم کیئے گئے ہیں جب کہ محلہ کے لوگوں کو پانی سے بھی محروم رکھا گیا ہے چار روز بعد ایک دن کے لئے پانی دیاجاتا ہے۔ اس حوالے سے منظور نظر افراد کی خاطر توازہ کی جاتی ہے تاہم جن علاقوں پر انتظامیہ کو توجہ دینا چاہیئے وہاں توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے عوام کافی پریشان اور بد حال ہیں پانی نہ ملنے کی وجہ سے اس صورتحال میں لوگوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جب کہ اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں بے حد تشویش پائی جاتی ہے،اسپرے کے حوالے سے ذمہ دار افراد سے بات کی گئی تو وہ بھی تسلی دیکر چلے گئے تاہم ابھی تک اسپرے نہیں کیا گیاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محلہ شاہوانی آباد پر توجہ دیکر عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں۔