کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کے باعث مکمل لاک ڈاؤن چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز پندرویں روز بھی بند جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف دکانوں کو سیل اور موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر ضلعوں میں اس وقت مکمل لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے چھوٹے بڑے تمام مارکیٹیں،ہوٹلز اور دیگر دکانیں بند ہیں جبکہ لاک ڈاؤن میں میڈیکل اسٹورز، کریانہ، تندور، سبزی اور فروٹ کی دکانوں کو لاک ڈاون سے استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے کھلے ہیں۔
شہر میں دفعہ 144کے باعث ڈبل سوار ی اور لوکل ٹرانسپورٹ،رکشوں سمیت دیگر لوکل بسوں پر مکمل پابندی ہونے کے باعث شہر کی سڑکیں ویراں ہیں جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف دکانوں کو سیل کیا گیا اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔