|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2020

خضدار: نیشنل پارٹی بی ایس او پجارخضدار کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدرعبدالحمید بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں اسٹیج کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری میراشرف علی مینگل ادا کررہے تھیں اجلاس میں سیاسی علاقائی صورت حال سمیت کرونا وائریس جیسے مہلک وباء کی تیزی سے پورے خطے کو اپنے لپیٹ میں لینا و اس سے پیدا ہونے والی معاشی بحران پر سیر حاصل بحث کی گئی اس وباء سے نمٹنے و اس سے پیدا شدہ کھٹن صورت حال پر۔

نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالحمید بلوچ نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹری چیئرمین امین بلوچ بی ایس او کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر نادر بلوچ نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میر اشرف علی مینگل ضلعی نائب صدر میر سلمان زہری نبی بخش غلامانی ضلعی رہنماء ناصر کمال رئیس بشیر احمد ٹکری دھنی بخش غلامانی بی ایس او کے رہنماء شکیل بلوچ کریم بلوچ بابل بلوچ سیف بلوچ ظفر بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنماء محمد علی رودینی علی اکبر زہری جلیل احمد غلامانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اس وباء کے روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدام اٹھانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

جہاں اس مہلک بیماری نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے پوری دنیا اس بیماری کو رکنے کے لیے سرجوڑ کر بیھٹی ہے وہی ہماری حکومت ٹھس سے مس ہونے کو تیار نہیں۔موجودہ حکومت کی کارکردگی و حواس باختہ گی اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب اس وباء سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہمارے مسیحاوں کو سڑکوں پر محض اس لیے گھسیٹا گیا کہ وہ اپنے جان کی تحفظ مانگنے نکلے تھے۔مقریرین نے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے ساتھ اس ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں مذہمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں۔

سہولیات کا فقدان ہے خضدار جو کہ قلات ڈویژن کا ہیڈکواٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کو?یٹہ کے بعد بلوچستان کا دوسرا بڑاشہر ہے لیکن یہاں کرونا جیسے وباء کی تشخیص کے لیے کٹس و دیگر حفاظتی سامان کی عدم فراہمی باعث تشویش ہیں مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء کے روک تھام کے لیے لاک ڈاون کردیا گیاہے لیکن اس طبقے کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا جو اس پیدا شدہ صورت حال سے نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں۔

مزدور ریڑی بان دوکاندار ودیگر مستحق طبقے کے لیے اعلان کردہ مزکورہ رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔خضدار جیسے گنجان آباد شہر و آس پاس کے دیہی علاقوں کے لیے محض 4کڑوڑ مذاق کے سوا کچھ نہیں نیشنل پارٹی بی ایس او پجار غریب عوام کے ساتھ اس ڈوھنک کو مسترط کرتی ہے اور مستحق تک اس امداد کو پہچانے کے لیے موثر طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے خدشہ ظاہر کی ہے کہ منظور نظرلوگوں کو نوازا جا?یگا مزید کہا نیشنل پارٹی بی ایس او پجار نے ہمشہ عوامی مفادات کو عزیز رکھ کر ان پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کی ہے۔

اورنہ کرینگے ہم اس پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں اپنیعوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو محض آدھا کلو گھی 1 کلوچینی دیکر اپنے کو بری و زمہ قرار دینے والی حکومت کو چاہیے کہ جب تک لاک ڈاون ہے تب تک مستحقین کے گھروں تک براہ راست مسلسل راشن پہنچا?ی جا?ے تاکہ کو?ی شخص بھوکا نہ سو?ے۔اجلاس میں غریب نادار لوگوں کی مدد کے لیے کمیٹی تشکیل دی گ?ی جو اپنی مدد آپ کے تحت ان مستحقین کی مدد کریگا۔