|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2020

دالبندین: پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے دو طرفہ راہداری گیٹ کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث کی سربراہی میں ایرانی سرحدی حکام کے نمائندہ محمود سعدی سے ملاقات کی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ایرانی سرحدی حکام کے مطابق اس وقت ایران کے مختلف شہروں سے بغیر سفری دستاویزات کے سفر کرنے والے 118 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کی حوالگی کے حوالے سے ملاقات میں ایرانی سرحدی حکام کے علاوہ پاکستان سے تحصیلدار تفتان ظہور احمد، رسالدار میجر اکبرخان سنجرانی اور راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی موجود تھے۔میٹنگ میں پاکستانی حکام نے ایرانی سرحدی حکام کی گزارشات سننے کے بعد کہا کہ ہم اپنے بالا حکام سے بات کریں گے۔

پھر ڈی پورٹ قیدیوں کو رسیو کر لیں گے ڈپٹی کمشنر چاغی سے اجازت ملنے کے بعد ایرانی سرحدی حکام نے 118 پاکستانی راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا جہاں محکمہ صحت کے عملہ نے ان کی اسکریننگ کی اور بعد میں انھیں تفتان قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔