|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2020

خضدار: بی این پی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالرؤف مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبہ وبائی مرض کروناوائرس کی شکنجے میں مکمل طورپرجھکڑچکاہے محکمہ صحت کے ڈاکٹرزوطبی عملہ کوبجائے تمام سہولیات فراہم کرنے کے انہیں جیلوں میں ڈالاجارہاہے۔ جب ڈاکٹراورطبی عملہ خودسنگین حالات سے گزررہے ہوں تووہ اس وبائی مرض پرکس طرح قابوپالیں گے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے ڈاکٹرزاورتمام طبی عملے کو داد دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی نااہلی کے باوجود ڈاکٹرزوطبی عملہ اپنے جان کو جھوکے میں ڈال کرپھربھی اپنے لوگوں کوطبی امدادپہنچارہے ہیں اور واقعتا مسیحا کاکردارحقیقی طوراداکررہے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان خصوصا خضدار نال وڈھ زہری کے ہندوپنچائت۔ مخیرحضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اوران سے اپیل بھی کیاہے کہ انہوں نے اس وبائی مرض اورکڑے وقت کے دوران اہنے غریب لوگ مزدور پیشہ لوگوں کاجس فراغ دلی سے مددو امدادکیاہے آگے بھی اس طرح اپنے فراغ دلی کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے بی این پی کے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ وبائی مرض کروناوائرس کی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کے لئے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگہی دیں۔ کیونکہ اس بیماری کی روک تھام کے لئے ابتک کوئی دوا ایجادنہیں ہواہے لہذا عوام سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرختیارکریں۔