خضدار: وزیر اعظم احساس کیش پروگرام کے تحت خضدار میں مستحقین میں رقم کی تقسیم کا عمل شروع،قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں احساس پروگرام کے پہلے مرحلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے تصدیق ہونے کے بعد رقم دینا شروع کیا گیا ہے۔
فوکل پرسن احساس پروگرام آفتاب احمد کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم احساس کیش پروگرام کے زریعے ہر خاندان کو بارہ ہزار روپے کی رقم دینے کا سلسلہ خضدار سمیت قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے مستحقین میں رقم کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں وزیر اعظم احساس کیش پروگرام کے قلات ڈویژن کے فوکل پرسن آفتاب احمد نے ہائی سکول کھنڈ میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خضدار سمیت قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں وزیر اعظم احساس کیش پروگرام کے زریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں فی کس بارہ ہزار روپے دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں ضلع خضدار میں ساٹھ سے زاہد مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
جہاں مستحقین بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق کے بعد اپنی رقم وصول کر رہی ہے یہ پہلا مرحلہ ہے اس کے بعد مزید دو مراحل ہونگے ان مراحل کے لئے ہر مستحق کو موبائل کے زریعے وزیر اعظم احساس کیش پروگرام کے تحت مستحق ہو موبائل مسیج کے زریعے اطلاع دی جاتی ہے۔
مستحقین دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے اپنی موبائل پر موصول ہونے والی ہدایات پر عمل کریں دریں اثناء خضدار کے مختلف مراکز میں یہ شکایت سامنے آ رہی ہیں کہ انٹر نیٹ سسٹم میں خرابی کے باعث بعض مستحقین کی بائیو میٹرک تصدیق میں مشکلات درپیش ہیں جس کا کوئی مناسب حل نکالنا ضرور ہے