مستونگ : کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے طبقات کے بحالی کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالی امداد کی تقسیم کو صاف شفاف بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسر اقبال بلوچ کے زیر صدارت آل پارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا۔
آل پارٹیز اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدرمیرعبداللہ جان مینگل میرمحمدحنیف رستم زئی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولاناسعیدالرحمن فاروقی نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر حاجی نزیر آحمد سرپرہ تحصیل صدر نثار مشوانی سینئر رنماء میر سکندر خان ملازئی بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر میرندیم رئیسانی رفیق لہڑی ایم پی اے کا نمائندہ میرمولاداد محمدشہی بی ایس او پجار زونل صدر ناصر بلوچ بابل ملک بلوچ جمعیت نظریاتی کے محمدافضل لہڑی پی ٹی آئی چیئرمین نزیر بلوچ جبکہ بازار یونین کے صدر حاجی غلام سرور شاہوانی میراورنگزیب قمبرانی ٹرانسپورٹ یونین کے حاجی عبدالقادر بنگزئی ماماعبداللہ لہڑیو دیگر نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنریاسر اقبال بلوچ نے تمام جماعتوں کے رہنماوں سے تجاویز طلب کی اور کہاکہ انکے تجاویز من و عن عمل کیاجائے گا اور انکو ساتھ لے کر چلیں گے۔انھوں نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کیلئے پر آل پارٹیز فوری پر مستحقین کی لسٹ تربیب دے کر ارسال کریں تاکہ انتظامیہ انکی چان بین کرکے بلاتاخیر امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ شروع کریں۔ اجلاس میں تمام رہنماوں نے اپنے تحفظات اور خدشات سے تفصیلی طور پر آگاہی فراہم کی اور کہاکہ ہوناتو یہ چائیے تھاکہ آل پارٹیز اجلاس پہلے ہی بلائی جاتی مگر دیر آید درست آید۔
انھوں نے کہاکہ یہ ایک قدرتی آفت ہے اور اس سے متاثر ہونے والے دہاڑی دار طبقہ سمیت تمام طبقات انتہائی زیادہ متاثر ہوچکھے ہیں انکی بحالی اور مدد کیلئے آل پارٹیز کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔۔رہنماوں نے کہاکہ تمام پارٹیوں کے ہر ہر کلی کے سطح پر یونٹس موجود ہے اور انہیں بہتر طور پر متاثرین کا معلوم ہیں انھوں نے کہاکہ صاف و شفاف انداز میں ایمانداری اور مخلصی کے ساتھ سب کو مل کر ان تک امداد پہنچانا ہیں ایسا نہ ہو کہ کل اصل حقدار مستحقین تک امداد نہ پہنچ سکے جس سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام احتجاجا باہر نکلیں گے تو انہیں سمبالنا مشکل بھی ہوگا۔
آل پارٹیز رہماوں نے اپنے تحفظات اور عوام کو کرونا لاک ڈاون سے پیداہونے والے عوام کے درپیش مسائل کی امبار لگا دی۔اور اپنے تحفظات و خدشات کا سخت اظہار کیا۔
اور انھوں نے کہاکہ امداد کی تقسیم کو مزید صاف و شفاف بنانے کیلئے کمیونیٹی کو انوال کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کے سربرائی میں ایک زیلی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر اس میں مزید شفافیت لائی جاسکے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین نے اپنی موقف واضع کردیا کہ ہم قطعی طور پر اس چیز کے حق میں نہیں ہے ریلیف پیکج کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے۔ہماری اولین اور حتمی کوشش یہی ہے کہ یہ ریلیف پیکج جس مقصد کے لیے دیا گیا ہے وہ حقیقی معانوں میں صاف و شفاف طریقے سے ان حقداروں تک پہنچے۔