|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2020

لورالائی : صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان کی قیادت میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

مشکل وقت میں اعتراض کی بجائے معاشرے کے تمام افراد حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں،بلوچستان کے عوام کو محکمہ صحت کی جانب سے اس مرض پر قابوپانے کیلئے جن احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا ہے اگر ہمارے لوگ ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں تو مرض پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے انہوں نے سوشل میڈیا کا حکومتی اقدمات کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

،انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کے روزگار کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات کررہی ہے اور لاک ڈاؤن کی صورت میں انہیں سرکاری فنڈ سے امداد فراہم کی جائے تاکہ کوئی انسانی المیہ جنم نہ لے سکیں،انہوں نے کہا کہ آج ہر علاقے پر شہرلاک ڈاؤن ہوچکا ہے جس کی وجہ سے غریب طبقہ شدید مالی بحران کا شکار ہے خاص کر روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کر کے دو وقت کی روٹی کمانے والا شخص بے بس نظر آتا ہے۔

ایسی صورتحال میں گھر میں آرام سے نہیں بیٹھ سکتا اسی وجہ سے عوام کی خدمت کیلئے گھر سے باہر آیا ہوں تاکہ لوگوں کی بروقت امداد کر سکوں میرا مقصد سیاست نہیں بلکہ اس مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کر کے دل کو سکون اور خوشی ملتی ہے بعدازیں صوبائی وزیر نے قاری آباد میں زیر تعمیرواٹر ٹینک اور ناصر آباد میں نئے پائپ لائن کا معائنہ بھی کیا صوبائی وزیر کے ہمراہ ایکسین پی ایچ ای سید جہانگیر شاہ،قبائلی رہنما سردار یحیٰ جوگیزئی ودیگرضلعی آفیسران موجود تھے۔