|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2020

گوادر : ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ ملک بھر میں لاک ڈاون ہے جس کی وجہ سے غریب نادار اور مستحق افراد مختلف پریشانیوں سے دوچار ہیں اس صورت حال سے نمٹنے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقم ادا کی جائے گی۔

عوام کی سہولت کے لئے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر سنیٹر قائم کئے گئے ہیں۔بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے ینیفشریز کو 10اپریل بروزجمعہ سے رقم کی ادائیگی شروع کی گی ہے یہ رقم صرف پہلے سے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ شدہ خواتین کو ملے گی رقم کے حصول کے لئے صرف وہ خواتین جائیں جنہیں معمول میں بینیظر انکم سپورٹ کے پیسے ملتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی ضلع بھر میں *ایچ بی ایل کنیکٹ* کے زریعے بینیفشریز کو فراہم کی گئی جبکہ گوادر ٹاؤن،پسنی جیونی اور اورماڑہ کے سٹی ایریا کے بینظیر بینیفشریز بھی 10 اپریل کو مختلف مقامات پر رقم وصول کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام خواتین کو ہدایت کی جارہی ہے کہ حکومت کے دئیے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فاصلے سے کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کریں۔خواتین ضلعی انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ لسٹ کے مطابق جس وارڈ کے رہائشی بینیظر انکم سپورٹ پروگرام بینیفشریز جس اسکول یا کالج قریب ہوگے وہاں سے رقم وصول کریں۔ جبکہ یونین کونسلوں کے بینیظر اِنکم سپورٹ پروگرام کی خواتین بینیفشریز کو اطلاع کی دی جائے گی وہ کس بھی تاریخ کو اپنا رقم وصول کرسکتے ہیں۔