تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس، کنوینر خلیل تگرانی کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو ظہرانہ۔آل پارٹیز الائنس کیچ کا اجلاس گزشتہ روز کنوینر خلیل تگرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماشریک رہے۔ اجلاس میں ضلع کیچ میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ پر حکومتی انتظامات پر بحث کیاگیا اور اب تک اس معاملے میں اٹھائے گئے۔
اقدامات کو ناکافی قرار دے کر لاک ڈاؤن میں سختی لانے کے ساتھ بارڈر کو مکمل سیل کر کے ہر طرح کی آمدورفت پر پابندی کا ماطلبہ کیاگیا۔ سیاسی رہنماؤں نے آل پارٹیز کو مذید مستحکم کرنے کے لیئے اس کا آئین بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں آل پارٹیز کے نام میں تبدیلی اور آئین پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد جان دشتی، چیئرمین حلیم بلوچ، بی این پی کے رہنما سید جان گچکی، پی این پی کے رہنما خان محمد جان، خالد رضاء، جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر خالد ولید سیفی، جماعت اسلامی کے رہنما غلام اعظم دشتی، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف ذدگ، شے مرید، انجمن تاجران کیچ کے صدر اسحا ق روشن دشتی، جمال مری اور تربت پریس کلب کے اراکین نے شرکت کی۔