خضدار: چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر زہری نے کہاہے کہ خضدار شہر میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے محنت اور کوششیں کررہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ورکرز دن رات ایک کرکے شہر کی صفائی اور اسپرے کرانے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی بھر پور محنت اور کوششوں سے خضدار اس وقت تک کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ ہے۔
اور مذید آئندہ بھی ہماری محنت اور فرائض نبہانے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذرزہری کا کہنا تھا کہ خضدارمیں مسلسل تین ہفتوں سے اسپرے کیا جارہاہے۔شہری جہاں کہیں بھی کہتے ہیں تووہاں اسپرے کے لئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ پہنچ جاتاہے تاکہ کورونا وائرس جیسے مرض کے ممکنہ خطرات کو کم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا بے حد ضروری ہے شہری بتائے گئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا وائرس سے اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو محفوظ بنالیں۔
شہری صفائی یا اسپرے کے حوالے سے جہاں کہیں بھی کہیں گے تو میونسپل کارپوریشن کا عملہ وہاں پہنچ جائیگا۔چیف آفیسر خضدار نذر خان زہری کا کہنا تھاکہ خضدار شہر میں مختلف مقاما ت پر سینیٹائزررکھ کر وہاں واش بیسن قائم کئے گئے ہیں۔جہاں شہری اپنے ہاتھ دھو کر اس موذی مرض سے بچ سکتے ہیں۔۔۔