|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ورثاء کا ہسپتال کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر واقعہ نجی ہسپتال میں ٹانگ کے آپریشن کے لئے لایا گیا 13سالہ بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔

بچے کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ آپریشن کے دوران مریض کو زیادہ نشہ دینے کی وجہ سے اسے برین حیمرج ہوا جس سے اسکی موت واقعہ ہوگئی لواحقین نے لاش ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا بعدازاں ورثاء نے احتجاج ختم کرکے بچے کی تدفین کردی۔