|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2020

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کورناوائرس کے چیلج سے موثر طور پر نمٹنے کے لیۓ قومی یکجہتی و اتفاق راۓ کی ضرورت پر زور دیتے ہو ۓکہا ہے کہ اس مسلئہ کو سیاسی پوائینٹ سکورننگ کے لیۓ استعمال کرنے کی بجاۓ

تمام حکومتی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کو ایک پیج پر آکر مشترکہ بیانیہ پیش کرنا چاہیۓ تاکہ قوم کسی ابہام اور مخمصے کا شکار نہ ہو تمام سیاسی جماعتوں کے ترجمان دوسروں پر تنقید کرنے کی بجاۓ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیۓ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہو تے ہوۓ کیا

وزیراعلئ نے رمضان المبارک کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوۓ وزیراعظم سے اس ضمن میں وزارت توانائ کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی وزیراعلئ نے کوئیٹہ سے اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ ملک بھر میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ محدود پیمانے پر فضائ آپریشن کی بحالی اور بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کی صورت میں متعلقہ شہروں میں قرنطینہ اور مسافروں کی سکریننگ کے لیۓ خصوصی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا وزیراعلئ نے کہا کہ چونکہ ملک بھر میں گندم کی فصل کی کٹائ کا آغاز ہو رہا ہے جسمیں کاشتکاروں کے تحفظ اور کورناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی ایس او پی بنانے کی بھی ضرورت ہے

وزیراعلئ نے شعبہ زراعت سے منسلک کاروبار اور تعمیراتی شعبہ کو مرحلہ وار لاک ڈاؤن سے مستسنی قرار دینے کی تجویز بھی پیش کی وزیراعلئ نے کہا کہ اس وقت حکومتوں کے ساتھ مختلف رضا کار تنظیمیں بھی مسحقین کو راشن کی فراہمی کے لیۓ میدان عمل میں ہیں ان سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے ایک ایسے ڈیٹا بیس کی تیاری کی ضرورت ہے جسمیں تمام مستحقین کا ریکارڈ موجود ہو تاکہ حق دار مستحقین تک راشن پہنچ سکے وزیراعلئ نے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیۓ قومی شاہراہوں پر گیراجوں اور ہوٹلوں کے لیۓ میکینزم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا

وزیراعلئ نے بلوچستان کے لیۓ مزید ٹیسٹنگ کٹس اور پی سی آر مشینوں کی فراہمی کی درخواست کرتے ہوۓ کہا کہ ان مشینوں کو تربت نصیرآباد اور ژوب میں بھیج کر ان علاقوں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنک کا آغاز کیا جاۓ گا وزیراعظم اور اجلاس میں شریک دیگر صوبوں کے وزراء اعلئ نے وزیراعلئ بلوچستان کی جانب سے پیش کی گئ تجاویز سے مکمل اتفاق کیا گیا